ABOUT PUBLIC AID - JAMAAT-E-ISLAMI KARACHI

کراچی شہر میں روز افزوں بڑھتی شہری مشکلات ، نام نہاد عوامی نمائندوں کی بے حسی، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی یکسر لاتعلقی۔ جب ان مسلط کردا کرپٹ قیادت کی مسائل پر توجہ صرف فنڈ اکھٹا کرنے کے لیے تو ایسی صورت میں مسائل بڑھائے جاتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ کرپشن کی جاسکے۔
ھر وہ ادارہ جسکا کام شہریوں کو سہولت فراھم کرنا ھے وہ بجائے سہولت فراھم کرنے کے اسی شکایت کنندہ کو بھنبھوڑنے پر اتر آتے ہیں، کے الکیٹرک ھو یا سوئی گیس، نادرا ھو یا واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ھر ادارہ عوام کو لوٹنے میں لگا ھے اور مزید المیہ یہ ھوا کہ سرکا ر کی دیکھا دیکھی نجی اور غیر سرکاری ادارے بھی لوٹ کھسوٹ کی اس دوڑ میں شامل ھوگئے، عوامی سہولت کے سرکاری ادارے تعلیم ، صحت جیسی بنیادی سہولت تو کیا فراھم کرتے اب کم و بیش تمام نجی ادارے بھی صحت اور تعلیم کے نام پر لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کرچکے۔ عام آدمی کبھی بجلی گیس کے بے تحاشہ بڑھتے بل، روز بروز مہنگی ھوتی تعلیم ، خواب سی محسوس ھوتی علاج کی سہولتوں کو روتا۔
عام آدمی کی زندگی کے خوابوں میں ایک خواب ایک چھوٹا ھی سہی مگر اپنا گھر ھوتا ھے۔ عام آدمی کے اس خواب کی بھیانک تعبیر اسکی زندگی بھر کی جمع پونجی سمیٹ کر ھڑپ کرجانے والی ھاوسنگ اسکیم، نجی بلڈرز، کوآپریٹیو اسکیمز کی شکل میں ایک نیا مافیہ جسے کرپٹ سرکاری اداروں کی مکمل حمایت اور تعاون حاصل ھے ۔۔۔۔۔۔ عام آدمی انکے سامنے بلکل بے بس ھے۔۔۔۔۔۔
ایسے میں جماعت اسلامی کراچی نے پبلک ایڈ کراچی کے پلیٹ فارم سے ایسے مظلوم لوگوں آواز بننے کا فیصلہ کیا۔
گذشتہ چار سالوں سے پبلک ایڈ جماعت اسلامی کراچی ھر خاص و عام شکایت پر توجہ دیتی ھے متعلقہ اداروں سے رابطہ کرتی ہیں مظلوم اور مصیبت زدہ کی شکایت ان تک پہنچاتی ھے انکے حل کے لیے تمام تر عوامی دباو کو استعمال کرتی ھے، اعلی حکام تک اپنی آواز پہنچانے کے لیے مظاھروں ، جلسوں ، دھرنوں غرض تمام تر سیاسی طرز عمل سے اقتدار کا حصہ نہ ھونے کے باوجود کے الیکٹرک، نادرا، سوئی گیس، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، نجی تعمیرات کے ادارے، ھاوسنگ اسکیمز کارپوریٹ سیکڑز تک تمام تر قانونی طریقہ کار کو بروئے کار لاکر ایک عام کی داد رسی کی حتی الا مکان کوشش کی جاتی ھے۔
اس طریقہ کار کے ذریعے تمام تر تو نہیں لیکن بڑی حد تک عام اور خاص شکایات کا ازالہ کروایا گیا۔ کے الکیٹرک کے ناجائز واجبات، نادرا کی من مانیوں، نجی تعمیراتی اداروں کی بد معاشی کو بڑی حد تک قابو کیا ۔
اب صورت یہ ھے کہ عام مظلوم مرد و زن کا رخ “ادارہ نور حق” میں واقع پبلک ایڈ کی طرف ھے۔
عوامی شکایت کے اس بڑھتے ھوئے انبار کو درست طریقہ سے نمٹنے کے لیے پبلک ایڈ کی آئی ٹی ٹیم نے ویب پورٹل متعارف کروایا ھے جس میں ان عوامی شکایات سے موثر طور پر نمٹنے میں مدد ملیگی۔
ھم امید کرتے ہیں کہ اب اس جدید ویب پورٹل کی مدد سے عام افراد کی شکایات کا تجزیہ انکی درجہ بندی سائلین کا ڈیٹا اور ان تک رسائی اور مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی کاوش ایک مربوط نظام کے ذریعہ یکجا ھونگی جو مسائل کے تدارک میں بہت موثر ثابت ھوگی۔

Saifuddin Advocate

president, public aid

پبلک ایڈ جماعت اسلامی کراچی رواز اول سے خلق خدا کی خدمت خالق کی رضا کے لیے کے اصول پر کاربند ھے۔ مسائل انسانی زندگی کا جز الینفک ہیں مگر ھمارے معاشرے اور شہر کا المیہ یہ ھے کہ صاحبان طاقت و اقتداراپنی عوام کے بارے میں ظالم اور کمزور کے معاملے میں ظالم تر ہیں۔ عوام سے وسائل اکٹھا کرنے میں جابر جبکہ انہیں سہولت فراھم کرنے کے معاملے میں مکمل ناکام بلکہ عوام کے وسائل کو ھڑپنا مختف حیلے بہانےاورکاغذی ترقیاتی اسکیموں کے نام پر ان وسائل کو بے دریغ اپنی عیاشیوں کی نذر کرنا ان کا محبوب ترین مشغلہ ھے۔۔ ایسے میں جماعت اسلامی کے نظم کے تحت پبلک ایڈ کراچی نے عام آدمی کے مسائل کو عوامی سطح پر اجاگر کر کے عوام کے دباو کے ذریعے حل کرنے کا بیڑہ اٹھایا ھے۔
گذشتہ چار سالوں میں اس عام آدمی کے مسائل حل کرنے کے لیے پبلک ایڈ جماعت اسالمی نے ھر کوشش کی، عوامی سطح پر احتجاج کے ذریعے پاکستان کو 56 فیصد سے زائد ریونیو دینے والے کراچی شہر کے ساتھ مسلسل روا رکھے جانے والے  ویے، شہر کو لٹیروں اور غاصبوں کے حوالے کردینے اور اسکے تمام وسائل پر “حق” جما کر لوٹ کھسوٹ کا بازار گر  رکھنے والوں کی درست نشاندھی کی اور عوام کو انکے اصل دشمنوں کی نشاندھی کی۔
عوامی دباو کے ذریعے انکے مسائل کے حل کی ترکیب نے درست کام کیا۔ یہ طریقہ کار نہ صرف عوامی سطح پر پذیرائی کا باعث بنا بلکہ عوام تک یہ پیغام بھی پہنچ گیا کہ انکے مسائل کا حل صرف اور صرف جماعت اسلامی ھے۔ پبلک ایڈ نے اپنی کاوشوں کا دائرہ نچلی سطح تک پہنچایا ھے جسکے نتیجے میں اب عام آدمی کی کثیر تعداد روزانہ ادارہ نور حق کا رخ کرتی ھے اور اس امید کے ساتھ کہ انکے مسائل کا حل صرف اور صرف جماعت اسلامی ھے۔ عوامی امیدوں پر پورا اترنے کی کوششوں کو مہمیز کرنے کے لیے پبلک ایڈ جماعت اسلامی کراچی نے ویب پورٹل کا اجراء کیا ھے ۔ امید ھے کہ اس ڈیجیٹل اپلیکیشن پراسیس کے ذریعے پبلک ایڈ عوامی خدمت کا کام مزید احسن انداز میں انجام دیگی

najeeb ayubi

general secretary, public aid